Huawei Health اور رازداری کے بارے میں بیان

گزشتہ اپ ڈیٹ: 1 اکتوبر، 2019

پیشہ وارانہ تندرستی کی کوچنگ اور صحت کی سروسز کے ہمراہ، Huawei Health صحت اور تندرستی کی مختلف

ٹریکنگ خصوصیات کا ایک سلسلہ فراہم کرتی ہے۔ اس ایپ کو استعمال کے دوران انٹرنیٹ سے مربوط ہونے کی ضرورت ہوتی ہے، اور درج ذیل اجازتوں یا خصوصیات تک رسائی درکار ہوتی ہے۔ مقام، بلوٹوتھ، کیمرہ، مائیکرو فون، رابطے، کال لاگز، فون، اور اسٹوریج۔ اسے درج ذیل معلومات بھی جمع اور پراسیس کرنے کی ضرورت ہوتی ہے:

• ڈیوائس اور نیٹ ورک کی معلومات، بشمول آپ کا ڈیوائس کا شناخت کار، ڈیوائس کی ترتیبات، ذاتی ترتیبات، IP پتہ، اور نیٹ ورک کی قسم۔

• ذاتی معلومات، بشمول آپ کی HUAWEI ID اور آپ کا قد اور وزن، جو مزید درست ڈیٹا فراہم کرنے میں اس ایپ کی مدد کرے گا۔

• تندرستی کا ڈیٹا، بشمول ڈیوائس کا مقام، ورزش کا راستہ، قسم اور مدت، متحرک شکل، قدموں کی گنتی، فاصلہ، کیلوریز، حاصل کردہ اونچائی، VO2 میکس، اور ورزش میں دل کی دھڑکن کی شرح۔ اس ڈیٹا کو اسٹوریج اور ڈسپلے کے مقصد کے لیے جمع کیا جائے گا۔

• محفوظ اور ڈسپلے کرنے کے لیے صحت کا ڈیٹا، بشمول سلیپ، دھڑکن کی شرح، تناؤ، اور جسمانی چربی کی شرح فیصد۔

آپ کی صحت اور تندرستی کا ڈیٹا حساس ذاتی معلومات پر مشتمل ہے۔ وہ طریقہ جس کے ذریعے یہ ڈیٹا استعمال کیا جاتا ہے - بشمول خواہ یہ Huawei Health Cloud پر اپ لوڈ کیا گیا ہے یا نہیں، یہ کہاں اپ لوڈ کیا گیا ہے اور اس کا نظم کون کرتا ہے - آپ کے مقام، آپ کے منتخب کردہ ملک/علاقہ، یا آپ کے فراہم کردہ اکاؤنٹ لاگ ان کی معلومات پر مبنی ہوتا ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے، ہوم > ترتیبات > رازداری کی ترتیبات میں جائیں۔

یہ ایپ صرف تب کام کرے گی اگر آپ مذکورہ بالا معلومات کو جمع کرنے پر متفق ہوتے ہیں اور مطلوبہ اجازتیں دیتے ہیں۔ مذکورہ بالا معلومات کی جمع آوری اور پروسیسنگ روکنے اور اپنی دی گئی اجازتیں کالعدم کرنے کے لیے ایپ کو ان انسٹال کریں یا ہوم > ترتیبات > رازداری کی ترتیبات میں جائیں اور معلومات کے لیے سوئچز کو ٹوگل آف کریں جنہیں آپ شیئر نہیں کرنا چاہتے۔

مزیددکھائیں